Featuredکھیل و ثقافت
سابق بھارتی کپتان کپل دیو ہارٹ اٹیک کے بعد اسپتال منتقل
نئی دہلی : بھارتی کرکٹ ٹیم کو 1983 کا ورلڈ کپ جتوانے والے سابق کپتان کپل دیو کو اچانک دل کا دورہ پڑگیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لیجنڈری کرکٹر کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد نئی دہلی کے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی انجیوپلاسٹی کی جارہی ہے۔
اس سے قبل کبھی کرکٹر کے امراض قلب میں مبتلا ہونے کے حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آئی تھی۔
61 سالہ کپل دیو نے 1983 میں بھارت کو ورلڈکپ جتوایا تھا، کپل دیو کا شمار دنیا کے عظیم آل راونڈروں میں کیا جاتا ہے۔
عالمی وبا کورونا وائرس کے حالیہ بحران میں لیجنڈری کرکٹر نے وبا کے باعث ملازمتوں سے محروم کھیلوں سے منسلک لوگوں کے لیے ایک مہم کا آغاز کیا تھا۔