تہران: امریکہ اس پوزیشن میں نہیں کہ ایران اور یمن کے تعلقات میں مداخلت کرے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران اور یمن کے تعلقات میں امریکی مداخلت پر رد عمل ظاہر کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زاده نے کہا ہے کہ امریکہ ایسی پوزیشن میں نہیں ہے کہ وہ ایران اور یمن کے تعلقات کے حوالے سے اظہار خیال کرے۔
سعید خطیب زاده نے کہا کہ گزشتہ 5 برسوں سے یمن کے نہتے عوام کے خلاف جاری سعودی اتحاد کی جارحیت میں امریکہ نے سعودی عرب کی حمایت و مدد کی۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر علاقے میں اپنی جارحیت اور سازشی منصوبوں کو لگام دے۔
واضح رہے کہ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان مورگان اورٹیگس نے یمن کیلئے ایران کے نئے سفیر حسن ایرلو کی تعیناتی پر کہا کہ یمنی عوام کو ایرانی سفیر کی تعیناتی کی مخالفت کرنی چاہئے۔