تہران: گیس فیلڈ منصوبے پر کام اب مقامی ایرانی کمپنیوں کو دیا جا رہا ہے۔
ایران نے ایک بہت بڑے گیس فیلڈ منصوبے پر کام کرنے والی بھارتی کمپنیوں کو کام سے روک دیا ہے۔ انڈین کمپنیوں کے کنسورشیم کو نوٹس جاری کیا گیا ہے کہ منصوبہ مقامی ایرانی کمپنیوں کو دیا جا رہا ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق متعدد بار پراجیکٹ پر مذاکرات کے لیے بھارت کو دعوت دی گئی تاہم انہوں نے کچھ نہ کیا، گزشتہ سال انہیں اس حوالے سے الٹی میٹم بھی دیا گیا تھا۔
حکام کے مطابق وہ صرف پابندیاں اٹھنے کے منتظر تھے۔ اس کے بعد یہ منصوبہ مقامی کمپنیوں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔