کوئٹہ : پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کے رہنما اویس نورانی بھارت کی پاکستان مخالف سازش کا حصہ بن گئے، اویس نورانی نے بلوچستان کی آزادی کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کے کوئٹہ میں ہونے والے جلسے میں جمعیت علماء پاکستان کے رہنما اویس نورانی نے پاکستان کو توڑنے کے بیانات دینا شروع کردیے۔
جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما اویس نورانی نے پاکستان کی سرزمین پر بھارتی مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم چاہتے ہیں بلوچستان ایک آزاد ریاست ہو۔
اویس نورانی نے بھارتی انداز میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ آج بلوچستان کا ماحول ایسا ہے جیسے کوئی پسماندہ علاقہ ہو۔