Featuredانٹرٹینمنٹ

عائشہ عمر شادی کب کررہی ہیں؟

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ عائشہ عمر نے بتادیا کہ شادی کب کریں گی۔

نجی ٹی وی کے مزاحیہ ڈرامے سے شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر سے انسٹاگرام پر مداح نے سوال کیا کہ ’سب شادی کررہے ہیں آپ کب کررہی ہیں شادی؟۔‘

اداکارہ نے مداح کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’جب اللہ کی مرضی ہوگی تب شادی کریں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک ویب شو میں گفتگو کرتے ہوئے عائشہ عمر نے سوال کے جواب میں ازراہ مذاق کہا تھا کہ ’اگر دنیا سے سب مرد ختم ہوجائیں اور شادی کے لیے صرف قائم علی شاہ، چوہدری شجاعت حسین، رانا ثنا، شیخ رشید بچیں گے تو میں شیخ رشید کو ترجیح دوں گی’۔

عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے پاس اچھی حسِ مزاح ہے اور وہ مزاحیہ شخصیت کے مالک ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close