شارخ خان نے اہلیہ کو شادی کی سالگرہ پر کیا تحفہ دیا؟
ممبئی : کنگ خان نے شادی کی سالگرہ پر اپنی اہلیہ گوری خان کو دئیے گئے تحفے سے متعلق بتا دیا۔
بالی انڈسٹری کو کامیاب ترین فلمیں دینے والے شارخ خان نے ان دنوں اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر سوال و جواب کا سیشن شروع کررکھا ہے، اسی دوران ان سے ایک مداح نے سوال کیا کہ انہوں نے شادی کی سالگرہ پر گوری میڈیم کو تحفے میں کیا دیا تھا؟
کنگ خان کی جانب سے مداح کو دیا گیا جواب صارفین کو اتنا پسند آیا کہ ان کا ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، شارخ خان نے کہا کہ ‘جو فرد میری زندگی میں خود بہترین تحفہ ہے میں اسے تحفے میں کیا دوں۔
What gift can I give to the biggest gift in my life? https://t.co/MPV5ZNjqb8
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) October 27, 2020
میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اور گوری کی شادی سال 1991 میں ہوئی تھی، شادی کے اگلے سال 1992 میں شاہ رخ کی پہلی فلم ’دیوانہ‘ ریلیز ہوئی ، بالی ووڈ کی اس کامیاب ترین جوڑی کے تین بچے ہیں، ایک بیٹا آریان خان جو کہ 22 سال کا ہے، بیٹی سہانا خان جو 20 سال کی ہے اور پھر ایک بیٹا ابرام جو کہ 7 سال کا ہے۔
شاہ رخ اور گوری کے دو بچے آریان اور سہانا ہائیر اسٹیڈیز کے لیے بیرون ملک رہتے ہیں جبکہ ان کا سب سے چھوٹا بیٹا ابرام ممبئی میں اپنے والدین کے ساتھ ہی رہتا ہے۔