خود کو پارسا ظاہر کرنے والے اکثر افراد کوئی نا کوئی ایسا کام کررہے ہوتے ہیں جسے وہ اپنی اہلیہ سے چھپاتے ہیں۔
اسی طرح ایک واقعہ امریکا میں پیش آیا جہاں خود کو بیوی کے سامنے شریف اور پارسا ظاہر کرنے والا شخص رنگے ہاتھوں پکڑے جانے سے بچ گیا مگر اس نے مکمل بچت کےلیے اپنا موبائل فون توڑ دیا۔
واقعہ کچھ یوں پیش آیا کہ مذکورہ شخص فون استعمال کرنے میں مصروف تھا کہ اسی دوران اہلیہ نے اس سے موبائل مانگ لیا۔
اہلیہ کے موبائل مانگنے پر شہری ہواس باختہ ہوا مگر اگلے ہی لمحے اس نے خود کو سنبھالتے ہوئے موبائل فون بیوی کو دیتے ہوئے گرا دیا۔
بیوی بھی کچھ کم نہ تھی، اس نے شوہر کے جھوٹ کو گھر تک پہنچانے کےلیے موبائل فون ٹھیک کروانے کا فیصلہ کیا اور اپنے خاوند کے ہمراہ موبائل والے کی دکان پر پہنچ گئیں۔
شہری نے خود کو بچانے کےلیے ٹوٹے ہوئے موبائل میں ایک خط لکھ کر رکھ دیا تاکہ موبائل فون ٹھیک کرنے والا شخص اسے پڑھ کر مدد کرسکے۔
موبائل فون انجینئر نے جوڑے سے ایک گھنٹے کا وقت مانگا اور موبائل ٹھیک کرنے کےلیے کھولا تو حیران رہ گیا جس میں 100 ڈالر کا نوٹ اور ایک خط موجود تھا۔
خط پر درج تھا کہ ’پلیز میری بیوی سے کہہ دو کہ یہ موبائل ٹھیک نہیں ہوسکتا، وہ میری فون کال ہسٹری چیک کرنا چاہتی ہے، یہ 100 ڈالر تمہارے لیے ہیں‘۔
موبائل انجینئر نے خط ملنے اور 100 ڈالر نکلنے کی ویڈیو ’دوستوں مجھے کیا کرنا چاہیے؟‘ کیپشن کے ساتھ ٹک ٹاک پر شیئر کی جسے 20 لاکھ صارفین نے دیکھا اور ہزاروں نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔
@maniwardaUnbelievable ##realationshipgoals ##husbandcheck ##cheater ##fyp ##foryou ##xyzbca