Featuredاسلام آباد

وزیر اعظم کا عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر قوم کے نام مبارکباد کا پیغام

اسلام آباد : وزیر اعظم نے کہا ہے کہ خاتم النبیین ﷺ کی بے مثل تعلیمات انسانوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔

عمران خان نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر قوم کے نام مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ حضرت محمد ﷺ خاتم النبیین کی بے مثل تعلیمات انسانوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔ کوشش ہے ریاستِ مدینہ کے تصور سے مکمل رہنمائی حاصل کریں۔

انہوں نے کہا کہ سرورِ کائنات کی حیثیت بے مثال آفتاب کی ہے۔ آپؐ کی حیاتِ مبارکہ جہدِ مسلسل اور انسانیت کی رہنمائی ہے۔ آپ ﷺ کی حیات فلاح پر مشتمل عظیم نظام کے قیام سے عبارت ہے

ان کا کہنا تھا کہ آپ ﷺ نے بے مثال فلاحی ریاست قائم کر کے دکھائی۔ آج فلاحِ عامہ کی بنیاد پر تشکیلِ معاشرہ انہی اصولوں پر قائم ہیں۔ عدل و انصاف، مذہبی و سماجی آزادی کا عملی نمونہ ریاستِ مدینہ تھی۔ مغرب نے ریاستِ مدینہ سے رہنمائی لے کر انسانی فلاح کیلئے کام کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا کو پہلے مرحلے میں اللہ کی مدد سے زیادہ پھیلاؤ سے روکا۔ کچھ عرصے سے کورونا کی دوسری لہر سَر اٹھا رہی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ مسلسل احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا رہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close