Featuredدنیا

کیا آزادی اظہار کا مطلب توہین، بے ادبی اور بے احترامی ہے؟

تہران : آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی مذمت، فرانسیسی جوانوں کے نام اہم پیغام

سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں اور فرانسیسی صدر کے بیان کی مذمت کی ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے فرانسیسی جوانوں کے نام پیغام بھی جاری کیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ کیا آزادی اظہار کا مطلب توہین، بے ادبی اور بے احترامی ہے؟ فرانسیسی صدر نے توہین آمیز خاکوں کی کیوں حمایت کی ہے؟

انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام جیسی عظیم ہستی کی توہین کی گئی، کیا یہ فرانسیسی صدر کا احمقانہ اقدام، انہیں صدر منتخب کرنے والی قوم کے شعور کی توہین نہیں؟

آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ہولوکاسٹ میں شک و تردید کیوں جرم ہے؟ اگر کوئی شخص ہولوکاسٹ کے بارے میں کوئی بات تحریر کرے تو کیا اسے جیل بھیجنا چاہیے اور پیغمبر اسلام (ص) کی توہین آزادی اظہار ہے؟

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close