Featuredدنیا

ڈرائیور نے گاڑی مسجد الحرام کے گیٹ سے ٹکرادی

مکہ مکرمہ : مکہ میں ڈرائیور نے مسجد الحرام کے دروازے کو اپنی گاڑی سے ٹکر مار دی

یہ واقعہ جمعہ کو پیش آیا، ڈرائیور نے اپنی گاڑی کو مسجد الحرام کے بیرونی گیٹ سے ٹکرادیاتاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار مسجد کے بیرونی صحن میں پلاسٹک کی رکاوٹوں کو توڑ کرداخل ہوتی ہے اور بڑے بیرونی گیٹ سے جا ٹکراتی ہے۔

ترجمان سلطان الدوسری نے کہا کہ ڈرائیورمسجد کے جنوبی حصے کے اطراف کی روڈ پرتیزرفتارمیں گاڑی چلارہا تھا جورکاوٹوں کو عبورکرتا ہوا مسجد میں داخل ہوا۔

ڈرائیور سعودی شہری ہے جسے گرفتار کرلیاگیا اور معاملہ مزید تفتیش کے لیے پبلک پراسیکیوٹر کے سپرد کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے سرکاری چینل نے اس واقعے کے دوران اور اس کے بعد مسجد سے براہ راست نشریات جاری رکھیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close