لندن : انگلینڈ میں ایک ماہ کیلئے لاک ڈائون پر غور، لاکھوں افراد کو مشکلات کے سامنے کا خدشہ
اگر برطانیہ میں سخت اقدامات نہ کیے گئے تو برطانیہ پہلے سے زیادہ اموات کا شکار ہو سکتا ہے۔
برطانوی وزیر اعظم انگلینڈ بھر میں ایک ماہ کے لاک ڈاؤن پر غور کر رہے ہیں تاکہ کرسمس سے قبل اقدامات میں آسانی پیدا ہوسکے ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق سکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا اور یہ عمل أنے والے سوموار سے شروع ہونے کا امکان ہے ،اگر برطانیہ میں سخت اقدامات نہ کیے گئے تو برطانیہ پہلے سے زیادہ اموات کا شکار ہو سکتا ہے۔
ادھر تھنک ٹینکس اور تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ متعدد سرکاری امدادی اسکیموں کے خاتمے سے لاکھوں افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،کورونا وائرس کے آغاز پر شروع کی جانے والی فرلو سکیم اور برطانیہ میں ختم ہونے کو ہے ، سکیم کے ختم ہوتے ہی زیادہ تر لوگ متاثر ہوں گے۔