Featuredدنیا

جہاز میں تبدیل ہونے والی کار، ویڈیو وائرل

یورپی ملک سلوواکیہ میں ایسی گاڑی بنائی گئی ہے جو خود کو تین منٹ کےلیے جہاز بن سکتی ہے۔

سلوینک کمپنی نے کلین وژن کے نام سے یوٹیوب پر پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سفید رنگ کی کار رن وے کی جانب جاتی دکھائی دے رہی ہے، رن وے پر رکتے ہی گاڑی کے پر نکلنا شروع ہوجاتے ہیں اور وہ فضا میں سفر شروع کردیتی ہے۔

یہ حیرت انگیز ایجاد اسٹیفن کلین نامی پروفیسر نے تیار کی ہے، یہ دو سیٹر ہے، جس کا مجموعی وزن 2425 پاؤنڈ (1099 کلوگرام ) ہے۔

اس کے علاوہ یہ تقریبا 440 پاؤنڈ یعنی دو سو کلو گرام اضافی بوجھ بھی اٹھاسکتی ہےتاہم اس کے لیے خصوصی رن وے کی ضرورت ہوگی جوکہ 984 فٹ ہو تاکہ اس کی اڑان بھرنے اور اترنے میں مزید آسانی پیدا ہوسکے۔

کمپنی اگلے چھ ماہ کے اندر اس پرواز کو فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جس کے لیے بات چیت کا عمل جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close