Featuredدنیا

گاڑی مالکان کےلیے بری خبر

ریاض : سعودی محکمہ زکاۃ و آمدنی نے کہا ہے کہ انفرادی طور پر استعمال شدہ گاڑی کی خرید و فروخت پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (واٹ) لاگو نہیں ہوگا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق محکمہ زکاۃ و آمدنی نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ تجارتی سرگرمیاں نہ کرنے والا شخص اگر اپنی ذاتی گاڑی فروخت کرنا چاہے تو اس پر واٹ لاگو نہیں ہوگا۔

بیان کے مطابق اسی طرح اگر کوئی ایسے شخص سے گاڑی خریدے جو گاڑیوں کا کاروبار نہ کرتا ہو تو اس پر بھی ویلیو ایڈڈ ٹیکس عائد نہیں ہوگی۔

سعودی محکمے نے وضاحت کی ہے کہ استعمال شدہ گاڑیوں پر واٹ اس وقت لاگو ہوگا جب کسی شو روم سے خریدی یا فروخت کی جائے، محکمہ زکاۃ و آمدنی میں ٹیکس رجسٹریشن رکھنے والے پر بھی واٹ لاگو ہوگا۔

خیال رہے کہ مذکورہ قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب کے دارالحکومت کی سڑکوں پر سادہ لباس میں ملبوث اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے جو ٹریفک قوانین کا جائزہ اور خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے کررہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close