دسمبر میں اسلام آباد کی سڑکوں پرالیکٹرک بسیں چلنا شروع ہو جائیں گی
اسلام آباد : اگلا اہم منصوبہ انشاللہ اسلام آباد ائرپورٹ سے مری تک الیکٹرک آٹومیٹک ٹرین کا ہے: فواد چوہدری
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں 38 الیکٹرک بسوں کامنصوبہ اب ای اوآئی کی سطح پرآگیا ، رواں سال دسمبر میں وفاقی دارالحکومت میں 38 الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہو جائیں گی۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اسلام آبادمیں 38 الیکٹرک بسوں کامنصوبہ اب ای اوآئی کی سطح پرآگیا، آئندہ اہم منصوبہ اسلام آباد ایئرپورٹ سےمری تک الیکٹرک ٹرین کا ہے ، منصوبےکی اسٹڈی شروع ہو گئی ہے،پلاننگ منسٹری سے اجلاس ہو چکا ہے، انشاللہ اس پراجیکٹ سے سیاحت اور سفر کامنظر بدل جائے گا۔
اسلام آبد میں 38 الیکٹرک بسوں کا منصوبہ اب EOI کی سطح پر آچکا ہے، اگلا اہم منصوبہ انشاللہ اسلام آباد ائرپورٹ سے مری تک الیکٹرک آٹومیٹک ٹرین کا ہے جس کی اسٹڈی شروع ہو گئ ہے اور پلاننگ منسٹری سے اس ضمن میں میٹنگ بھی ہو چکی ہے، انشاللہ اس پراجیکٹ سے سیاحت اور سفر کامنظر بدل جائیگا https://t.co/61iZjK69TV
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 2, 2020
وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے میٹروپولیٹن شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ کو الیکٹرک وہیکلز میں تبدیل کرنے کے پلان پر کام جاری ہے ، رواں سال دسمبر میں وفاقی دارالحکومت کی سڑکوں پر 38 الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہو جائیں گی، منصوبے میں 3 سے 5 بلین ڈالرز کی غیرملکی سرمایہ کاری متوقع ہے۔