جو بھارت چاہتا ہے وہی اپوزیشن جماعتیں بھی چاہتی ہیں، زلفی بخاری
اسلام آباد : زلفی بخاری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی،فضل الرحمان کا بیانیہ پاکستان سےمتصادم ہے
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ لیگی رہنما ایاز صادق نے حالیہ بیان کے بعد کوئی کمی نہیں چھوڑی، ایازصادق خود بھارت کا جہاز بھی اڑا کر پاکستان کی سرحدمیں لےآئیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج، منتخب جمہوری حکومت، پاکستان ایک طرف ہیں جب کہ بھارت اور پراکسی اپوزیشن کی11جماعتیں دوسری جانب ہیں۔
ن لیگ، پیپلز پارٹی،فضل الرحمان کا بیانیہ پاکستان سےمتصادم ہے جو بھارت چاہتا ہےوہی سب یہ اپوزیشن جماعتیں بھی چاہتی ہیں، پاک فوج، عمران خان،اوورسیزصرف پاکستان کے بیانیےپر ہیں اب عوام نے فیصلہ کرنا ہے انہیں پاکستان کا ساتھ دینا ہے یا بھارتی پراکسی کا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پی ڈی ایم یہ نہ سمجھےایازصادق کابیان پس منظرچلاجائے گا، عوام جلسوں میں ملک دشمن بیانیے،مزارقائدبےحرمتی کاحساب چاہتے ہیں ، ان کی اداروں کیخلاف زہرپھیلاکردشمن کو خوش کرنےکی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔