Featuredدنیا

مہنگائی کی شرح میں اضافہ، نوجوان نے وزیراعلیٰ کو پیاز مار دی

نئی دہلی : وزیر اعلیٰ بہار پر انتخابی ریلی کے دوران مہنگائی پر بات کرنا مہنگا پڑگیا، نوجوان نے مہنگائی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے نتیش کمار کو پیاز دے ماری۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پیاز مارنے کا واقعہ بھارتی ریاست بہار میں عام انتخابات لیے چلائی گئی انتخابی مہم کے دوران پیش آیا۔

ریاست میں عام انتخابات کے تیسرے مرحلے کےلیے ووٹنگ کا آغاز کا 7 نومبر کو ہوگا، الیکشن کے تیسرے مرحلے میں کامیابی کےلیے ہر جماعت بھرپور تشہیری مہم چلارہی ہے۔

وزیر اعلیٰ بہار بھی اپنے امیدوار سدھانشو شیکھر کی انتخابی مہم میں ریلی سے خطاب کررہے کہ ان پر نوجوان نے پیاز سے حملہ کردیا۔

واقعہ کچھ یوں رونما ہوا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بے روزگاری اور مہنگائی سے متعلق بات کی تو ریلی میں شریک ایک نوجوان نے پیاز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کو پیاز دے ماری۔

نوجوان کی جانب پیاز پھیکنے پر وزیراعلیٰ نے طیش میں آنے کے بجائے نوجوان سے مزید پیاز پھیکنے کا کہا، انہوں نے کہا کہ جتنی چاہے پیاز پھینکتے رہے اس کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ نتیش کمار کے ساتھ یہ پہلا واقعہ پیش نہیں آیا، اس سے قبل مظفر پور میں ایک انتخابی ریلی کے دوران وزیراعلیٰ بہار پر چپل پھینک کر ماری گئی تھی تاہم وزیراعلیٰ ہیلی کاپٹر میں سوار ہونے کی وجہ سے چپل لگنے سے بچ گئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close