Featuredسندھ

مہلک وائرس ابھی ختم نہیں ہوا

کراچی: کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر حکومتِ سندھ نے شہریوں کو خبردار کردیا

سندھ حکومت نے عوام کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کردی اور کہا مہلک وائرس ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔

مرتضی وہاب کا ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ کورونا ختم ہونے کا تاثر غلط ہے، کورونا پاکستان میں موجود ہے۔

مارچ میں سندھ حکومت نے اہم فیصلے کیے، فیصلوں پر عمل میں شہریوں نے حکومت کا بھرپور ساتھ دیا۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ تشویشناک یہ ہے کہ کورونا کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ روز سندھ میں کورونا کیسز کی شرح ساڑھے 6فیصدتک پہنچ گئی، خدارا ہمیں احتیاط برتنے کی سخت ضرورت ہے، گھروں سے نکلے وقت ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

سرد موسم میں نزلہ زکام اور کھانسی کی شکایات عام ہیں، ایسے میں حکومت سے پہلے جیسا تعاون کرتے ہوئے ماسک استعمال کریں، چہرے منہ اور ناک کو ماسک یا کپڑے سے ضرور ڈھانپیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close