Featuredگلگت بلتستان

لوٹوں کا گھیراؤ کرو تو اس کا مطلب ہے گھیراؤ کرو

اسکردو : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اپنے بیان پر ڈٹ گئیں،لوٹوں کا گھیراؤ کرو تو اس کا مطلب ہے گھیراؤ کرو۔

مریم نواز نے ‘لوٹوں’ کا گھیراؤ کرنے کے لیے فری ہینڈ دے دیا۔ مریم نواز نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ لوٹوں کا گھیراؤ کیا جائے۔

مریم نواز اپنے بیان پر ڈٹ گئیں، ترجمان کی صفائیوں کا رد کر دیا۔اسکردو میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کہا لوٹوں کا گھیراؤ کرو تو اس کا مطلب ہے گھیراؤ کرو۔

انہوں نے کہا کہ میرے ترجمان نے میڈیا پر بولا کہ مریم نواز کا مقصد اصل میں یہ نہیں تھا، میں نے کہا لوٹوں کا گھیراؤ کرو تو اس کا مطلب ہے گھیراؤ کرو، میں نے لوٹوکے گھیراؤ کا کہا تو میرا وہی مقصد تھا، ہاتھ جوڑ کر اپنی جماعت سے درخواست کروں گی آئندہ کسی لوٹے کو منتخب مت کرنا، اب نہ لوٹوں کو ووٹ ملے گا اور نہ دھاندلی کروانے والے۔

انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں این آراو نہیں دوں گا این آراو نہیں دوں گا، اب یہ این آر او ہم سے مانگنے آئیں گے، خواب دکھایا تھا مرجاؤں گا مگرآئی ایم ایف نہیں جاؤں گا پھرڈھٹائی سے آئی ایم ایف گیا ،قرضے لئے،عوام کے چولہوں کو گروی رکھوایا،خواب دکھایا تھا کہ 100دنوں میں تبدیلی لاؤں گا اب کہتاہے جادو کا چراغ نہیں، ان کو ووٹ نہ دینا تاکہ ان کو احساس ہوعوامی نمائندہ ہونا کتنی بڑی ذمہ داری ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close