Featuredکھیل و ثقافت

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست

راولپنڈی:  قومی ٹیم پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 6 وکٹوں سے کامیاب

تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ 20 اوورز میں 156 رنز بنائے۔

جواب میں قومی ٹیم کی جانب سے بابراعظم اور محمد حفیظ نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 80 رنز کی شراکت قائم کی ۔

بابراعظم نے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور وہ 55 گیندوں پر 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے جس میں ایک چھکا اور 9 چوکے شامل تھے جب کہ حفیظ 36 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

زمبابوے کی جانب سے مزاربانی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل زمبابوے کی جانب سے ویسلے مدھویر نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی وہ 70 رنز پر ناقابل شکست رہے

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف ، وہاب ریاض نے 2،2 اور محمد حسنین، عثمان قادر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close