Featuredپنجاب

کورونا پر قابو پانے کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھائیں گے

لاہور : کورونا کیسز والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پرکابینہ کمیٹی برائےانسدادکورونا کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا کی دوسری لہر سے عوام کوبچانے سمیت حفاظتی اقدامات کیلئےاہم فیصلے کئے گئے۔

کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا نے مریضوں کی تعدادمیں اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کورونا کیسز والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔

اجلاس میں بعض مارکیٹوں اور بازاروں میں کوروناایس اوپیز کی خلاف ورزی کانوٹس لیتے ہوئے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی مارکیٹوں، بازاروں کوبندکرنےکافیصلہ کیا۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں پازیٹو کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، سرکاری اسپتالوں میں 418 مریض زیر علاج ہیں۔

میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ کورونا پر قابو پانے کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھائیں گے، بازاروں میں ماسک کی پابندی پر سختی سےعمل کرائیں گے، ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے والی مارکیٹوں کو وارننگ دینگے، ایسی مارکیٹوں اور بازاروں کو سیل بھی کیا جائے گا۔

اجلاس میں پنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی کوکورونا اسپتال قراردینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ریپڈ ٹیسٹ بھی متعارف کرانے کی تجویز پر غور کیا گیا ، ریپڈٹیسٹ متعارف کرانے سے متعلق ٹیکنیکل گروپ سفارشات پیش کرے گی۔

بعد ازاں معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ایک کابینہ کی میٹنگ ہوئی ، کابینہ کی میٹنگ میں کوروناصورتحال کا جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے وزارت صحت کو ہدایت جاری کی ہیں۔

صوبے کا عوام کے جان کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ، حکومت پنجاب اسمارٹ لاک ڈاؤن کی جانب جارہی ہے، وزیراعلیٰ نے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمدکی سخت ہدایت کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close