Featuredخیبر پختونخواہ

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سی اے اے ملازمین کیخلاف کارروائی

پشاور : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عملے کے 12ملازمین پر جرمانے عائد کردیے۔

سی اے اے کی انتظامیہ نے پشاور ائیرپورٹ پر ماسک کا استعمال نہ کرنے پر 12 ملازمین کے خلاف کارروائی کی ہے۔

مذکورہ ملازمین کے ائیرپورٹ پاسز ضبط کر لئے گئے اور اندر داخلے کی اجازت نہیں دی گئی، اس کے علاوہ ان پرجر مانے بھی عائد کیے گئے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ملک بھر کے ایئر پورٹس پر مسافروں اور عملے کیلئے کورونا ایس او پیز عمل درآمد لازمی قرار دیتے ہوئے خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سی اے اے ویجلنس کی جانب سے اناؤنسمنٹ کے ذریعے ماسک کے استعمال کی ہدایت کی جاتی رہی ہے، اس کے علاوہ ائیرپورٹ پر اندرون ملک کی پروازوں کے مسافروں کے کو  پروٹوکول پر بھی پابندی برقرار ہے۔

سی اے اے حکام کے مطابق غیر ضروری افراد کو ائیرپورٹ کے کنکورس ہال میں داخلے کی اجازت نہیں ہے، پشاور ائیرپورٹ پر وزیٹرز کے داخلے پر پہلے ہی پابندی عائد ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close