Featuredکھیل و ثقافت
تیسرے ٹی 20 میچ میں زمبابوے کو 8 وکٹوں سے شکست
راولپنڈی: پاکستان نے ٹی 20 سیریز میں زمبابوے کو وائٹ واش کردیا
میچ میں پاکستان نے زمبابوے کی جانب سے دیا جانے والا 130 رنز کا ہدف 16 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
اوپنر فخر زمان 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، حیدر علی نے 20 گیندوں پر 27 رنز کی اننگز کھیلی۔
عبداللہ شفیق نے ڈیبیو میں شاندار 41 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 4 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، خوشدل شاہ نے 36 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔
زمبابوے کی جانب سے مساکڈزا اور شومبا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی جانب سے عثمان قادر نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، عماد وسیم نے دو، حسنین اور حارث رؤف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔