Featuredدنیا

کورونا نے امریکا میں پچھلا ریکارڈ توڑ دیا

دنیا بھر میں وائرس انفکیشن سے اموات کی تعداد 12 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے

واشنگٹن: امریکا میں کورونا کی تباہی جاری، سب سے زیادہ کیس سامنے آنے کا پچھلا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

امریکا میں 24 گھنٹے کے دوران  کورونا کے ریکارڈ 2لاکھ1961کیسز رپورٹ ہوگئے، اس سے قبل امریکا میں کبھی 24 گھنٹوں کے دوران اتنے کیسز سامنے نہیں آئے۔

امریکا میں اب تک ایک کروڑ 5 لاکھ سے زیادہ کورونا کیس سامنے آچکے ہیں، کرونا کے باعث اموات کی تعداد 2 لاکھ 45 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

دنیا بھر میں وائرس انفکیشن سے اموات کی تعداد 12 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

اب تک وائرس سے امریکا میں 2 لاکھ 45 ہزار افراد جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 4 لاکھ 22 ہزار ہے، جن میں 65 لاکھ 52 ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب ماہرین وبا کے خلاف ویکسین کی تیاری میں جٹے ہوئے ہیں لیکن تاحال کوئی حتمی ویکسین تیار نہ ہوسکی اور نہ ہی کوئی دوا اب تک سامنے آئے تو کرونا سے لڑسکے۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close