Featuredپنجاب

راجہ پرویز اشرف بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے

ملتان : سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف میں مہلک ترین  وائرس کی تشخیص ہوگئی۔

پاکستان میں جان لیوا وائرس کی دوسری لہر اب تک ہزاروں افراد کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے، جن میں ملک کی نامور سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات بھی شامل ہیں۔

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں، راجہ پرویز اشرف کے کوویڈ 19 میں مبتلا ہونے کی تصدیق ان کے صاحبزادے نے ٹوئٹ کے ذریعے کی۔

صاحبزادہ خرم پرویز راجہ کا کہنا تھا کہ راجہ پرویز اشرف نے وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد خود کو گھر میں قریطینہ کرلیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close