پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کی شدت تیز ہوتی جارہی ہے
کورونا سے پاکستان میں 108 روز بعد ایک دن میں ریکارڈ 34 ہلاکتیں
اسلام آباد: چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے
کورونا سے پاکستان میں 108 روز بعد ایک دن میں ریکارڈ 34 ہلاکتیں۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے اور وہ 9 نومبر سے قرنطینہ میں ہیں اور زیر علاج ہیں۔
ٹوئٹر پر این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین این ڈی ایم اے نو نومبر سے قرنطینہ میں ہیں اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل گھر سےاپنی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں۔
اس سے قبل نو نومبر کو پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کروناوائرس میں مبتلا ہوئے تھے، جس کے بعد انہوں نے احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔
پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کی شدت تیز ہوتی جارہی ہے جس کے نتیجے میں روز متاثرہ مریضوں کی تعداد اور اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔