Featuredکھیل و ثقافت

سابق کپتان یونس خان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا۔

یونس خان نے پہلی مرتبہ دورہ انگلینڈ میں بیٹنگ کوچ کی حثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں تھیں اور اس وقت ان کا معاہدہ صرف دورہ انگلینڈ کے لیے تھا ۔

اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر کو طویل مدت کے لیے ذمہ داریاں سونپنے کا اعلان کیا ہے۔

یونس خان کی تقرری آ ئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022 تک کی گئی ہے اور یونس خان کی پہلی اسائنمنٹ دورہ نیوزی لینڈ ہے۔

‏چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ یونس خان اب کم از کم دو برسوں کے لیے بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے کام کریں گے، مختصر دورہ انگلینڈ میں یونس خان کے حوالے سے فیڈ بیک شاندار ملا تھا۔

‏سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے سیٹ اپ میں شمولیت پر خوش ہوں، ایک مرتبہ پھر دورہ نیوزی لینڈ میں انہی لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل رہا ہے

‏یونس خان نے 118 ٹیسٹ میچز میں 10099 جب کہ 265 ایک روزہ انٹرنیشنل میچز میں 7249 اور 25 ٹی ٹونٹی میچز میں 442 رنز اسکور کئے۔

پاکستان کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے یونس خان نے سب سے زیادہ سنچریاں 34 اسکور کیں، ان کا بہترین اسکور 2009 میں کراچی میں سری لنکا کے خلاف 313 رنز تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close