کراچی: رشتے سے انکار پر لڑکی کو اغوا کرنے والا گرفتار اور مغویہ کو بازیاب کرا لیا گیا۔
اینٹی وائلنٹ اینڈ کرائم سیل نے کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک کارروائی کے دوران 14 سالہ مغویہ کو بازیاب کر لیا۔
اے وی سی سی کے ایس ایس پی عبداللہ احمد کا کہنا تھا کہ اس کارروائی کے دوران مبینہ اغوا کار گلاب خان گرفتار ہو گیا ہے۔
اینٹی وائلنٹ اینڈ کرائم سیل کے مطابق 11 نومبر کو 14 سالہ بدرو کے والد حاصل نے پی آئی بی میں مقدمہ درج کروایا تھا، مدعی مقدمہ کے مطابق گلاب خان نے ساتھیوں کے ہمراہ اس کی بیٹی کو اغوا کیا۔
ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے 14 سالہ بدرو کا رشتہ مانگا تھا، تاہم رشتے سے انکار پر اس نے بیٹی کو اغوا کیا۔