Featuredدنیاکھیل و ثقافت

ہم بھارت کے ساتھ کرکٹ کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں

ریاض: عمران خان نے کہا کہ انڈیا کی شکست کے بعد یہ وقت پاک بھارت تعلقات پر بات کرنے کا نہیں، ہم بھارت کے ساتھ کرکٹ کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی شان دار فتح کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ گزشتہ شب کرکٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کی جانب سے پچھاڑنے کے بعد بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کے حوالے سے بات کرنے کا صحیح وقت نہیں ہے۔

عمران خان نے کہا کہ انڈیا کی شکست کے بعد یہ وقت پاک بھارت تعلقات پر بات کرنے کا نہیں، ہم بھارت کے ساتھ کرکٹ کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان صرف ایک مسئلہ ہے، مسئلہ کشمیر، ہم دو تہذیب یافتہ ہمسایے اس مسئلے کو حل کرسکتے ہیں، یہ سب انسانی حقوق اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بات ہے جس کی ضمانت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد میں 70 یا 72 سال قبل دی گئی ہے۔

اگر ان کو حقوق دیے گئے تو ہمارے درمیان کوئی اور مسئلہ نہیں ہے، دونوں ممالک اچھے ہمسائیوں کی طرح رہ سکتے ہیں لیکن اس کے فائدے تصور کریں، بھارت کو پاکستان سے وسطی ایشیا تک رسائی ہوگی اور پھر پاکستان کو ان دو بڑی مارکیٹس تک رسائی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے وسیع مواقع ہیں۔پاکستان کی وسطی ایشیا اور چین کی بڑی مارکیٹ سے جڑا ہوا ہے اور پاکستان سٹریٹجک سطح پر واقع ہے جہاں معیشت کا دروازہ ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close