Featuredسندھ

کشمور: بہادر پولیس اہلکار محمد بخش کے اعزاز میں تقریب

کشمور : اے ایس آئی محمد بخش کے اعزاز میں تقریب، 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان

کراچی سینٹرل پولیس آفس میں کشمور کے بہادر پولیس اہلکار محمد بخش کے اعزاز میں تقریب میں آئی جی سندھ مشتاق مہر سمیت ضلعی ایس ایس پیز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

آئی جی سندھ مشتاق مہر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں، محمد بخش کے بدولت ہمارے محکمے کو عزت ملی۔ محمد بخش کی بیٹی کی بہادری کو فراموش نہیں کرسکتے۔

سندھ پولیس کی جانب سے محمد بخش کے لیے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا گیا۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ محمد بخش کو تمغہ شجاعت دینے کی سفارش کرتا ہوں۔

کشمور کے اے ایس آئی محمد بخش تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے جذبے سے کام کیا۔ ملزم بچی کی والدہ کو نوکری کا جھانسہ دے کر لے گئے تھے۔ ملزم کی نشاندہی پر پہنچے تو بچی کی حالت ناقابل بیان تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ بچی کی حالت دیکھ کر ڈاکٹر بھی 6 گھنٹے تک روتا رہا۔ بچی پہلے مل جاتی تو ملزم کو دیکھتے ہی گولی مار دیتا۔ محبت اور سپورٹ کے لیے عوام کو سلام پیش کرتا ہوں۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کورونا کے باعث تقریب میں شرکت نہ کرسکے۔ سندھ میں جنسی زیادتیوں کو برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ زیادتیوں کے خاتمہ کیلئے سندھ حکومت پولیس کے ساتھ ہے۔ آئی جی سندھ کی سفارشات کو وفاقی حکومت اور صدر کے سامنے رکھوں گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close