Featuredگلگت بلتستان

ہمیں مجبور نہ کریں کہ ہم انتہائی قدم اٹھائیں

گلگت : بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا ووٹ چوری کیا گیا۔

پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان ایل اے ٹو میں آر او دفتر کے باہر دھرنا دیا۔ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام اپنے ووٹ پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ پیپلز پارٹی کے حصے میں 12 نشستیں آئی تھیں۔ گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کا ووٹ چوری کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پی پی کے امیدواروں پر پارٹی چھوڑنے کیلئے دباؤ ڈالا گیا۔ حکومت نے جی بی جلسوں میں قانون کی کھلی خلاف ورزی کی۔ وزیراعظم نے اپنی تقریر میں قانون کی خلاف ورزی کی۔ پی ٹی آئی کو راتوں رات 2 ووٹ سے جتوانے کی کوشش کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی گلگت اور اسکردو میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کی۔ یہ میری مٹی ہے، گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ کھڑا ہوں۔ راتوں رات ہونے والی دھاندلی کو ہر صورت روکیں گے۔ آپ کے ووٹ اور حق کا تحفظ کروں گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں، جب ہم پریشر میں آتے ہیں تو ہم بھی جذباتی فیصلے کر لیتے ہیں۔ ہمیں مجبور نہ کریں کہ ہم انتہائی قدم اٹھائیں۔ ہم پر سارے دروازے بند نہ کریں کہ ہم مجبور ہو کر سخت راستہ اپنالیں، ہم وہ راستہ لیں جس سے پیچے نہ ہٹیں، جی بی کے عوام کا فیصلہ مانیں ورنہ میں اور آپ نتائج سنبھال نہیں پائیں گے۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ کتھ پتلوں کو اندازہ نہیں تھا ان کی حکومت بنے گی۔ پی ٹی آئی تو الیکشن کے لیئے تیار ہی نہیں ہوئی تھی۔ پی ٹی آئی والے جیت رہے ہیں تو چیلنج کرتا ہوں کہ بتائیں ان کا وزیر اعلیٰ کون ہوگا؟

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close