Featuredپاکستان

‘مریم نے حلیمہ سلطان بننے اور کرپشن قومی فرض بناکر بیچنے کی کوشش کی’

اسلام آباد : معاون خصوصی شہباز گل نے اپوزیشن لیڈروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مریم نے حلیمہ سلطان بننے اور کرپشن قومی فرض بناکر بیچنے کی کوشش کی۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا، انہوں نے چیئرمین پی پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پرچی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹوپیاں پہننے اور پہنانے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا تھا کہ بلاول نے ڈیل میں ملی 12 نشستوں کا جعلی منجن بیچنے کی کوشش کی، جی بی کے عوام نے کرپشن، جعلی بیانیے اور ٹوپیوں کو یکسر مسترد کر دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close