مظفر آباد : جمعہ سے پندرہ دن کے لئے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
کورونا کی صورت حال خطرناک حدوں کو چھونے لگی ہے۔ دارالحکومت مظفرآباد میں شرح انیس فیصد تک پہنچ گئی۔
کابینہ نے فیصلہ کیا کہ آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں بیک وقت 21 نومبر سے 6 دسمبر کے دوران لاک ڈاؤن ہو گا۔ شادی بیاہ و دیگر تقریبات پر مکمل پابندی ہو گی۔ مذہبی اجتماعات نماز جنازہ مکمل ایس او پی کے تحت ہوں گے۔
تمام اسکولز مکمل بند ہوں گے۔ اسکولوں میں کورونا پازٹیو شرح سب سے زیادہ ہے۔ تمام انٹری پوائنٹس پر سخت اسکریننگ کی جائے گی۔ تمام کاروباری مراکز دفاتر بند ہوں گے۔ سرکاری دفاتر میں پچاس فیصد حاضری رکھی جائے گی۔ او پی ڈی سروسز بند جبکہ ایمرجنسی سروسز جاری رہیں گی۔