Featuredانٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اداکار عمران خان شوبز کو خیرباد کہہ دیا

ممبئی : بالی ووڈ فلم ‘جانے تو یا جانے نا’ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے معروف بالی ووڈ اداکار نے اداکاری کو خیرآباد کہہ دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عامر خان کے بھانجے عمران خان نے اداکاری چھوڑ دی ہے جس کی تصدیق عمران خان کے قریبی دوست اکشے اوبرائے نے کی ہے۔

اکشے اوبرائے نے میڈیا کو بتایا کہ ‘بالی ووڈ میں میرے سب سے اچھے دوست عمران خان ہیں، جو اب اداکار نہیں ہیں کیونکہ انہوں نے اداکاری چھوڑ دی ہے’۔

اداکار کے دوست نے اپنی اور عمران خان کی دوستی سے متعلق کہا کہ ‘عمران میرا اتنا قریبی دوست ہے کہ جسے میں صبح 4 بجے اٹھ کر فون کرسکتا ہوں جبکہ ہم دونوں گزشتہ 18 سالوں سے ایک ساتھ ہیں اور ہم نے اداکاری کی تعلیم بھی ایک ہی اسکول سے حاصل کی’۔

انہوں نے کہا کہ ‘عمران خان نے اداکاری چھوڑ دی لیکن جہاں تک مجھے معلوم ہے عمران کے اندر ایک بہتر مصنف اور ہدایتکار موجود ہے لیکن مجھے نہیں معلوم کہ وہ خود اپنی فلم کی ہدایتکاری کب کریں گے’۔

واضح رہے کہ اداکار عمران خان فلم اسٹار عامر خان کے بھانجے ہیں اُنہوں نے سال 2008 میں فلم ’جانے تو یا جانے نہ‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا جبکہ اُن کی آخری فلم 2015 میں آئی تھی جس کے بعد سے وہ اسکرین سے غائب رہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close