Featuredسندھ

کراچی: شادی ہالز میں تقریبات کرنے کی مشروط اجازت دے دی

  کراچی: شادی ہالز کیلئے نئی گائیڈ لائن جاری کی گئیں۔

شہر کراچی میں تمام شادی ہالز میں تقریبات کرنے کی مشروط اجازت دے دی گئی۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی سربراہی میں شادی ہالز مالکان کا اجلاس ہوا جس میں شادی ہالز کیلئے نئی گائیڈ لائن جاری کی گئیں۔

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ ایس او پیزپر سختی سے عمل ہوگا، 300سے زائد مہمانوں کے ہال میں داخلے پر پابندی ہوگی جب کہ بینکوئٹس میں اے سی بند پنکھے چلائے جائیں گے۔

ہال کی چھت کا 40فیصد حصہ اوپن رکھا جائے گا، تمام کورنگ حصوں کو کھول دیا جائے تاکہ تازہ ہوا کے داخلی راستےکھل جائیں۔

شادی ہالز مالکان نے فیصلوں کی پاسداری اور ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرانے کی یقین دہانی کروائی اور ہالز کھلے رکھنے کی مشروط اجازت دینے پر کشمنر کراچی کا شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے شادی ہالز کے اندر تقریبات پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

پنجاب میں شادی ہالز کے اندر تقریبات پر پابندی ہوگی، شادی و دیگر تقریبات کی اجازت صرف کھلی جگہوں پر ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close