وزیراعظم نے مکمل لاک ڈاؤن کا اشار ہ دے دیا
اسلام آباد: کورونا کی دوسری لہر میں شدت ، وزیراعظم نے بڑھتے ہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا کے کیسز اگر اسی تعداد کے ساتھ بڑھتے رہے تو حکومت لاک ڈاؤن پر مجبور ہوجائے گی اور ہمیں یہ قدم اٹھانا پڑے گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا کی دوسری لہر میں مسلسل شدت آتی جارہی ہے جس سے کیسز اور اموات میں اضافہ ہورہا ہے، وینٹی لیٹر پر مریضوں کو منتقل کرنے کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے
پی ڈی ایم کے جلسے پر اُن کا کہنا تھا کہ لاکھوں کا جلسےکرلیں مگر ملک اور قوم کو نقصان پہنچانے والوں کو پھر بھی کوئی این آر او نہیں دیا جائے گا۔
ایسا کوئی قدم اٹھانا نہیں چاہتے جس سے معیشت کو نقصان ہو، میں لاک ڈاؤن نہیں چاہتا تاہم اگر یہی صورت حال رہی تو مجبوری میں ہمیں بھی قدم اٹھانا پڑ سکتا ہے اور اس کی ذمہ دار پی ڈی ایم ہوگی۔
اُن کا کہنا تھا کہ این آر او کے لیے بے تاب اپوزیشن اب عوام کی جان اور روزگار تباہ کرنے پر تل گئی ہے کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ کسی بھی قیمت پر انہیں عام معافی دی جائے۔