Featuredسندھ

کراچی کا سب سے بڑا شاپنگ مال سیل

کراچی: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کلفٹن میں واقع شاپنگ مال سیل کردیا۔

ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی نے مختلف علاقوں کے دورے کیے اور شہریوں میں مفت ماسک تقسیم کیے، ایس او پیز کی خلاف ورزی اور ماسک نہ پہننے پر 15 افراد پر 500 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

ڈی سی ارشاد سوڈھر نے بزرگ شہری کو ماسک نہ ہونے پر ماسک پہنایا اور احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کیا، ماسک فراہم کرنے پر بزرگ شہری نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔

کورونا کے پیش نظر کراچی کے مختلف اضلاع میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن آج شام 7 بجے سے شروع ہوگا، متاثرہ علاقوں میں کریانہ اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے، متاثرہ علاقوں میں گھر کا ایک فرد قومی شناختی کارڈ کے ذریعے باہر جاسکے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close