Featuredپاکستان

جی بی الیکشن، انصاف ملنے تک خاموش نہیں رہیں گے،پیپلز پارٹی گلگت بلتستان

گلگت : پیپلز پارٹی نے انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے انکار کردیا، صدر پی پی گلگت بلتستان نے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ چرایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پییلزپارٹی گلگت بلتستان کے صدر  ایڈووکیٹ امجد حسین نے ان خیالات کا اظہار جی بی الیکشن میں ناکامی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے۔

میر وزیر بیگ نے جی بی اے 2 گلگت 2 کےانتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انصاف ملنے تک خاموش نہیں رہیں گے، پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ چرایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج کے خلاف پیپلزپارٹی کا احتجاج آج بھی جاری ہے جس کے نتیجے میں ایئرپورٹ روڈ پر قائم پیپلزپارٹی کا مرکزی الیکشن آفس سیل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے طابق گزشتہ روز جلائو گھیراؤ اور پُرتشدد احتجاج کے الزام میں متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close