Featuredدنیا

حوثیوں کا سعودی جدہ کے آئل پلانٹ پر ڈرون حملہ

ریاض : یمن میں آزادی کی جنگ لڑنے والے حوثیوں جنگجوؤں نے سعودی عرب کے آئل پلانٹ پر حملہ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ کے شمالی علاقے میں واقع آئل پلانٹ پر حوثیوں نے ڈرون حملہ کیا گیا۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ جدہ میں آئل پلانٹ پر حوثیوں کے دہشت گرد حملے کے باعث آئل ڈسٹری بیوشن پلانٹ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

سعودی وزارت توانائی کے عہدیداروں کے مطابق حملے سے نہ کوئی جانی نقصان ہوا اور نہ ہی تیل کی سپلائی متاثر ہوئی۔

دوسری جانب اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے جدہ میں آئل پلانٹ پر حوثیوں کے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close