Featuredاسلام آباد

ہم ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں : آرمی چیف

راولپنڈی :  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں 237 ویں  کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی

جس میں میں بھارت کی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشوں پر اظہار تشویش کیا گیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، ہمارا فرض ہے کہ خطرات کو مواقع میں بدلیں۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں جیو سٹریٹجک، علاقئی اور قومی سلامتی کے ماحول سمیت داخلی سلامتی ، سرحدوں اور ایل او سی اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں مظالم کا جائزہ لیا گیا۔

فورم میں کووڈ 19 کی دوسری لہر اور اس کیلئے اٹھائے جانے والے ضروری اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔ آرمی چیف نے تمام کمانڈرز کو کورونا سے نمٹنے کی قومی کوششوں میں ہر ممکن تعاون کا حکم دیا۔

کور کمانڈرز فورم نے بھارت کی ریاستی دہشتگردی اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے ناقابل شواہد پر تشویش کا اظہار کیا۔ فورم نے قرار دیا کہ بھارت کی سی پیک کو تباہ کرنے کی کوششیں اور پاکستان بالخصوص آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں دہشتگردوں کی مالی معاونت خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے۔

اس بات پر اتفاق کیا کہ ایل او سی پر بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوا ہے اور شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ایل او سی پر موجود شہری آبادی کے تحفظ کیلئے ہر قدم اٹھایا جائے گا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج قومی اداروں اور عوام کی حمایت کے ساتھ تمام اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ان چیلنجز کو پاکستان کے عوام کے استحکام کے مواقع میں تبدیل کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close