کراچی : سیاسی مشیر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد بلاول آئسولیشن میں چلے گئے
بلاول بھٹو زرداری کے سیاسی مشیر جمیل سومرو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹٰ نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔
پیپلز پارٹی بلوچستان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے وضاحت کی گئی ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کورونا ٹیسٹ رزلٹ مثبت نہیں آیا۔
بلاول بھٹو کے سیاسی مشیر جمیل سومرو کا کورونا ٹیسٹ رزلٹ مثبت آیا ہے، جس کے بعد بلاول بھٹو نےخود کو آئسولیٹ کرلیاہے اور اپنے ٹیسٹ رزلٹ کےنتیجے کے منتظر ہیں۔