کراچی : ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ گیارہ ہزار سے نیچے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2300 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 10 ہزار 450 روپے ہوگئی۔
فی تولہ قیمت میں کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 1970 روپے کمی سے 94 ہزار 693 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونا 57 ڈالر کمی کے بعد 1813 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 750 روپے ہوگئی تھی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 428 روپے کمی سے 96 ہزار 664 روپے رہی تھی۔