کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کرونا وائرس کا شکار ہونے کے باعث بہن کی منگنی میں شرکت نہیں کر پائیں گے، بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب کل بلاول ہاؤس میں منعقد ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب کل بلاول ہاؤس میں ہوگی، تاہم بلاول بھٹو اپنی بہن کی منگنی کی تقریب میں شریک نہیں ہوسکے گے۔
منگنی کی تقریب میں صرف مخصوص لوگ شرکت کریں گے اور دونوں خاندانوں کے افراد شریک ہوں گے جبکہ بلاول بھٹو ٹیلیفون کے ذریعے رہنماؤں سے رابطے میں ہوں گے۔
یاد رہے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں تصدیق کی تھی کہ میرا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، معمولی علامات ہیں ، جس پر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
میرا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور معمولی علامات کے بعد میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، میں اپنی رہائش گاہ سے کام جاری رکھوں گا جبکہ یوم تاسیس کے جلسے سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کروں گا، تمام لوگ ماسک کا اہتمام کریں، میں آپ کا منتظر ہوں گا۔ https://t.co/OjaHWLdTUg
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) November 26, 2020
انہوں نے لکھا کہ وہ گھر سے کام جاری رکھیں گے اور پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کریں گے جبکہ انہوں نے ہدایت کی کہ سب افراد ماسک ضرور پہنیں۔