نئی دیلی : بھارت کے پوش علاقے میں خونخوار تیندوے کو سڑکوں پر دوڑتا دیکھ کر شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ ویڈیو بھارت کے ضلع غازی آباد کے علاقے راج نگر کی ہے، جسے ابھیشک پرساد نامی صارف کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا گیا۔
مذکورہ ویڈیو سی سی ٹی کیمرے سے لی گئی ہے، اس بارہ سیکنڈ کی ویڈیو میں ابھیشک اعلیٰ حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہ رہا ہے کہ برائے مہربانی کچھ کریں، تیندوا راج نگر کی سڑک پر بے خوف وخطر گھوم رہا ہے۔
A leopard has been spotted in Rajnagar, please do something while walking on the road without any fear 🚧🙏 @ghaziabadpolice #leopardinGhaziabad@dm_ghaziabad @UPGovt pic.twitter.com/qFnsgdjKU7
— ᴀʙʜɪꜱʜᴇᴋ ᴘʀᴀꜱᴀᴅ (@rinku10m) November 25, 2020
مقامی حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ تیندوا سب سے پہلے غازی آباد ڈوپلمنٹ اتھارٹی کے جنریٹر روم میں گھسا، جہاں اسے ایک خاکروب نے دیکھ لیا، تیندوے نے اسے دیکھتے ہی جھپٹنے کی کوشش کی تو اس کی چینخ نکل گئی ، یہ سن کر تمام افراد ہوشیار ہوگئے، اسی لمحے خاکروبوں نے مل کر لاٹھیوں سے تیندوے پر حملہ کیا، جس کے بعد وہ فرار ہوکر دوسرے ادارے میں جاگھسا۔
ضلعی مجسٹریٹ کے مطابق اس کے علاوہ تنیدوا غٖازی آباد کے سینیئر پولیس افسر کی رہائشگاہ کے باہر بھی گھومتا دیکھا گیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق تیندوے کو پکڑنے کے لئے محکمہ جنگلی حیات کی پانچ ٹیمیں علاقے میں روانہ کردی گئیں ہیں، اور ساتھ ہی علاقہ مکینوں کو خبردار کیا گیا کہ جب تک تیندوے کو قابو نہیں کیا جاتا، اپنے گھروں کے دروازے مت کھولیں۔