Featuredسندھ

نیب کے جعلی افسران نے سرکاری عہدیداروں کا جینا دوبھر کردیا

سکھر : قومی احتساب بیورو نے جعلی نیب افسران کے خلاف اخبار میں اشتہار جاری کردیا۔

احتساب میں تیزی آتے ہی لیٹروں نے نیب افسران کا نقاب اوڑھ کر سرکاری عہدیداروں کو لوٹنا شروع کردیا۔

جعلی نیب افسران کا سرکاری حکام کو بلیک میل کرنے کا انکشاف ، سندھ میں نیب کے جعلی افسران نے سرکاری عہدیداروں کا جینا دوبھر کردیا۔

قومی احتساب بیورو نے سندھ بھر میں نیب افسران کے نام پر جعلی افسران کا انکشاف کیا ہے، جس سے چھٹکارا پانے کےلیے نیب سکھر نے جعلی نیب افسران کے خلاف اخبار میں اشتہار بھی جاری کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کراچی نے چیف سیکریٹری سندھ کو جعلی ڈی جی نیب سے متعلق خط بھی لکھا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ خالد حسین نامی شخص خود کو ڈی جی نیب ظاہر کرکے سندھ کے سرکاری افسران کو واٹس اپ کال کرکے بلیک میل کررہا ہے۔

نیب نے چیف سیکریٹری کو کہا کہ واٹس ایپ کال کے بعد نمبر بند کرکے جعلی اسسٹنٹ ڈیل کی پیشکش کرتا ہے۔

نیب حکام نے مراسلے میں بتایا کہ نیب افسران کسی شہری یا سرکاری افسران سے تفتیش کیلئے فون پر بات نہیں کرتے، چیف سیکریٹری سندھ خالد حسین کو بیرون ملک سے لانے کے اقدامات کریں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close