فلائٹ لیفٹینیٹ ریٹائرڈ خاقان مرتضی کو ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن تعینات کردیا گیا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے خاقان مرتضی کی بطور ڈی جی سی اے اے کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔خاقان مرتضی ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن بھی رہ چکے ہیں۔ ان کی تعیناتی فوری طور سے نافذ العمل اورتاحکم ثانی ہو گی۔
سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے ڈی جی سول ایوایشن کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے خاقان مرتضی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ائیر مارشل ارشد ملک کا کہنا ہے کہ مستقل سربراہ کی تعیناتی سے پاکستان کی ہوابازی کی صنعت مضبوط ہوگی، پی آئی اے اور دیگر ائیرلائنز سول ایوایشن کے ساتھ مل کر ہوابازی کی صنعت کو آگے لے کے جائیں گے۔