Featuredسندھ

بختاور بھٹو کی منگنی ہوگئی

سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی ہوگئی۔

منگنی کی تقریب میں بختاور بھٹو اور محمود چوہدری نے روایتی مشرقی لباس زیب تن کیا۔

بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی اور اس موقع پر کورونا وائرس سے متعلق سخت احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں۔

کورونا وائرس کی وبا کے باعث منگنی کی تقریب مختصر پیمانے پر منعقد کی گئی اور مہمانوں کی محدود تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔

بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب میں بھٹو و زرداری خاندان کے افراد، قریبی دوستوں اور اہلخانہ نے شرکت کی۔

بختاور بھٹو کے منگیتر محمود چوہدری بھی اہلخانہ اور قریبی دوستوں کے ہمراہ بلاول ہاؤس پہنچے جس کے بعد منگنی کی رسم ہوئی اور دونوں نے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی۔

کورونا سے متاثر ہونے کے باعث بلاول بھٹو زرداری نے بذریعہ وڈیو لنک اپنی بہن کی منگنی کی تقریب میں شرکت کی

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close