Featuredاسلام آباد
تباہی سرکار جبری برطرفی کر کے اسٹیل ملز کو بیچ دے گی
اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کا اسٹیل ملز ملازمین کی جبری برطرفی کی مذمت کرتے ہوئے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ۔
وزیراعظم اداروں کی بحالی کی بات کرتے تھے۔ تباہی سرکار جبری برطرفی کر کے اسٹیل ملز کو بیچ دے گی۔
شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز کے 5 ہزار سے زائد ملازمین کی برطرفی کی مذمت کرتے ہیں۔ تباہی سرکار جبری برطرفی کر کے اسٹیل ملز کو بیچ دے گی۔
انہوں نے کہا کہ روزگار دینے کے دعوے کرنے والی سرکار لوگوں کو بیروزگار کر رہی۔ کورونا کے دوران لوگوں کو بیروزگار کرنا ظلم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اداروں کی بحالی کی بات کرتے تھے۔ اب ہر ادارے کی نجکاری کر کے اپنی ناکامی چھپانا چاہتے ہیں۔ حکومت ملازمین کی جبری برطرفی کا فیصلہ واپس لے۔