Featuredپاکستان

کرونا وائرس نے 8ہزار سے زائد پاکستانیوں کی جان لےلی

اسلام آباد: پاکستان میں کرونا انفیکشن سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر گئی، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے مزید 40 افراد انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 ہزار 839 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے ملک میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 98 ہزار 24 ہو گئی ہے۔

ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید چالیس افراد کے انتقال کے بعد پاکستان میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 25 ہو گئی ہے، جب کہ 2 ہزار 46 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 48 ہزار 576 ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 613 کرونا مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 41 ہزار 423 ہوگئی۔

کرونا کی تشخیص کے لیے ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 302 ٹیسٹ کیےگئے، مجموعی طور پر اب تک پاکستان میں 55 لاکھ 8 ہزار 810 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کیسز مثبت آنے کی شرح بڑھ کر 8.5 فی صد ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ نہایت مہلک اور نئے کرونا وائرس کو وِڈ 19 کی پہلی لہر کو پاکستان میں بہترین حکمت عملی سے قابو کیا گیا تھا، اب دوسری لہر شروع ہو چکی ہے، جس میں وبا ایک بار پھر بے قابو ہونے لگی ہے، اور روزانہ کیسز میں‌ تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close