کراچی : ایڈیشنل انسپکٹر جنرل غلام نبی میمن نے موٹرسائیکل چلانے والوں کے چالان کم کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے ٹریفک اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موٹرسائیکل سواروں سے نرم رویہ اختیار کریں اور چالان کم کریں۔
اے آئی جی نے خبردار کیا ہے کہ رشوت لینے والے اہلکاروں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اہلکاروں پر نگرانی بڑھانے کا سلسلہ بھی جاری ہے، رشوت کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، اہلکار سڑکوں پر عوام سے نرمی برتیں۔
خیال رہے کہ چالان میں کمی سے موٹرسائیکل سواروں کو بڑا ریلیف ملے گا۔ شہریوں نے اے آئی جی کی اس ہدایت کو خوش آئند قرار دیا ہے لیکن اس پر عمل درآمد کتنا ہوتا ہے یہ دیکھنا ہوگا۔