ملالہ نے ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھ دیا، ویڈیو وائرل
پاکستانی فخر اور کم عم ترین نوبل انعام یافتہ گل مکئی نے بھی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر انٹری دے دی۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ملالہ یوسف زئی نے اپنی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے کہا کہ ’ہائے ٹک ٹاک! میرا نام ملالہ یوسفزئی ہے، میری عُمر 23 سال ہے جو تعلیمی سرگرمیوں کے لیے ہمیشہ متحرک رہتی ہے’۔
56 سیکنڈز پر مشتمل اس ٹک ٹاک ویڈیو میں ملالہ یوسف زئی نے اپنی تعلیم، پسندیدہ امور سمیت دیگر ذاتی چیزوں سے متعلق گفتگو کی۔
ملالہ یوسف زئی نے اپنی ویڈیو کے ذریعے دُنیا بھر میں موجود اپنے چاہنے والوں سے اپیل کی کہ وہ ملالہ فنڈ میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرائیں۔
Send me your ✨best✨ questions and donate to show your support on #GivingTuesday 💙 https://t.co/bhYQ9SIkpU
— Malala (@Malala) December 1, 2020
اُن کی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو پر لاکھوں صارفین نے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے جبکہ ہزاروں نے اس پر تبصرے بھی کیے ہیں۔
یاد رہے کہ ٹک ٹاک پر ملالہ یوسف زئی کا آفیشل اکاؤنٹ ’ملالہ فنڈ‘ کے نام سے ہے جس پر لاکھوں صارفین نے انہیں فالو کیا ہوا ہے جبکہ ملالہ کی فالوونگ لِسٹ میں صرف 85 صارفین ہیں۔
9 اکتوبر 2012 ء کو اسکول سے واپسی کے دوران دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا،جس میں وہ شدید زخمی ہوئیں،انہیں علاج کے لئے پہلے پشاور اور بعد ازاں برطانیہ منتقل کردیا گیا تھا۔
12 جولائی 2013ء کو اپنی سالگرہ کے دن ملالہ یوسف زئی نے اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب بھی کیا تھا۔
انہیں 2014ء میں صرف 17 سال کی عمر میں امن کا نوبل انعام ملا تھاجبکہ ملالہ کو عالمی سطح پر 40 سے زائد ایوارڈز اور اعزازات سے نوازا جاچکا ہے۔